• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت اب اپنی زندگی کے رازوں سے ایک ایک کرکے پردہ اٹھارہی ہیں، وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ناقدین کو بھی اپنی زندگی کے تلخ و شیریں لمحات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کوئین نے اس سے قبل اپنے باغی پن کی وجوہات کے بارے میں کئی اہم انکشافات کیے تھے آج انہوں نے اپنے بچپن کی یاد تازہ کردی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اپنے بچپن کی یادوں سے جڑا ایک لمحہ شیئر کیا اور کہا کہ غیر معمولی لوگ جب کچھ الگ کرتے ہیں تو انہیں سب سے پہلے خاندان مسترد کردیتا ہے۔


کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر مارچ کے ماہ کو اپنی سالگرہ کے طور پر منانے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک سال بڑی ہوگئی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور اپنے بچپن سے متعلق دل کے راز کھول دیے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میری سالگرہ کے ماہ میں بڑی بوڑھیاں کہانی سناتی ہیں کہ ایک بہن پر دوسری کی پیدائش نے خاندان کو مایوس کیا لیکن انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مجھے اس پر اعتراض نہیں کیونکہ میں زیادہ خوبصورت تھی اور مجھ سے شادی کرنا بڑا بوجھ نہیں ہوگا۔

کنگنا رناوت نے مزید کہاکہ اس طرح کی کہانی ہر بار میرے دل کو چھلنی کرجاتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ کی اس حقیقت کے پیچھے مطالعہ اور تحقیقی کتابیں موجود ہیں، غیر معمولی لوگوں نے دنیا میں کامیابیاں سمیٹیں وہ معاشرے اور خاندانوں کے مسترد شدہ تھے، اس لیے کہتے ہیں رکاوٹیں اور مشکلات بامعنی ہوتی ہیں۔

تازہ ترین