لاہور(جنگ نیوز‘آئی این پی) دھڑے بندی ختم کرانےکیلئے تحریک انصاف کے مصالحتی مشن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مصالحتی مشن کیلئے بلایا گیا اجلاس نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔ گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور عمران خان غصے میں اجلاس چھوڑ کر چلے گئے ۔ سیاسی کمیٹی اور سندھ کے پانچ روزہ مارچ پر بھی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور دیگر قائدین جب جہا نگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر موجود تھے تواسی دوران شاہ محمودقر یشی نے کر پشن کے خلاف سندھ سے تحر یک کی بات کی تواس پر چوہدری محمد سرور نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کر پشن کےخلاف تحر یک چلانے کی باتیں ہو رہی ہے مگر اب اسکا رخ اچانک سندھ کی طرف موڑ دینامیری سمجھ سے بالاتر ہے جس پر شاہ محموقر یشی نے کہا کہ آپ کو پتہ نہیں سندھ میں تحر یک کیوں ضروری ہے ہم سب کچھ سوچ سمجھ کر ہی کرتے ہیں جس پر چوہدری سرور غصے میں آئے اورکہاسب جانتے ہے کہ آپ اسلام آباد کے جلسے میں ملتان سے 2درجن بھی لوگ نہیں لا سکے، پارٹی میں گروپ بندی کر رہے ہیں۔