• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں اسکولوں کیلئے نئے قوانین نافذ، جسمانی سزا پر پابندی عائد

بیجنگ (آئی این پی)چین میں اسکولوں کے انضباطی امور سے متعلق نئے قوانین پیر سے نافذالعمل ہوگئے جس کے تحت پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں جسمانی سزا اور زبانی طور پر برا بھلا کہنے پر پابندی عائد ہوگی۔وزارت تعلیم کی طرف سے گذشتہ دسمبر میں جاری کردہ آزمائشی ضوابط کے مطابق اساتذہ کو نظم وضبط کے ایسے طریقوں سے روکا گیا ہے جن سے طلبا کو براہ راست جسمانی تکلیف پہنچتی ہو۔دوسرے ممنوعہ تادیبی طریقوں میں زبانی بدسلوکی جو طلبا کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے، طلبہ کو زیادہ وقت کے لئے خاموش کھڑے رکھنا یا جسمانی طور پر غیر آرام دہ حالت میں رہنے اور جان بوجھ کر الگ تھلگ کرنے جیسی سزائیں شامل ہیں۔

تازہ ترین