• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی کے قتل میں ملوث عرب شخصیت کو بغیر تاخیر سزا دی جائے، منگیتر

استنبول (اے ایف پی، جنگ نیوز) سعودی مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے امریکی رپورٹ سامنے آنے کے بعد واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہےکہ بغیر تاخیر خاشقجی کےقتل میں ملوث عرب شخصیت کو سزا دی جائے، امریکا نے جمعہ کو ایک ایسی رپورٹ شائع کی تھی جس میں ایک عرب شخصیت پر 2018میں خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری عائد کی گئی تھی، رپورٹ سامنےآنے کے بعد سے اب تک امریکا اس عرب شخصیت پر پابندیاں عائد کرنے سے قاصر رہاہے۔خاشقجی کی ترک منگیترخدیجہ چنگیز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ قتل میں ملوث عرب شخصیت کو بغیر کسی تاخیر کے سزا دی جانی چاہیے، اگراس شخص کو سزا نہ دی گئی تو اس سے ہمیشہ یہ اشارہ ملے گا کہ اصل مجرم قتل سے فرار ہوسکتا ہے جو نہ صرف ہم سب کے لیے خطرہ بلکہ انسانیت پر داغ ہوگا، بائیڈن حکومت سے شروعات کے بعد دنیا کے تمام سربراہان کا اپنے آپ سے یہ پوچھنا اہم ہے کہ کیا وہ ایک ایسے شخص سے ہاتھ ملانا پسند کریں گے جو ایک قاتل ثابت ہوگیا ہو۔

تازہ ترین