پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور میں پہلی بار خواجہ سراکو مصالحتی کونسل (ڈی آر سی) کا ممبر منتخب کرلیاگیا،خواجہ سراثوبیہ کو خواجہ سراؤں کے مسائل اور تنازعات کے حل میں فعال کردار اداکرنے پرڈی آرسی میں نمائندگی دی گئی ہے۔اس حوالے سے خواجہ سراءثوبیہ نے بات چیت کے دوران بتایا کہ خواجہ سراکمیونٹی کے مسائل و تنازعات کے حل کےلئے محکمہ پولیس کیجانب سے انہیں ممبر بنانا ایک احسن اقدام ہے اور خواجہ سراکمیونٹی اپنے مسائل یا تنازعات کے حوالے سے ان سے رجوع کرسکتے ہیں۔