اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس میں جمعرات 4 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا پارٹی عہدہ اپ گریڈ کر دیا جائیگا ، (ن) لیگ کےعہدیداروں نے تو اس بات کی تصدیق نہیں کی تاہم جنرل کونسل کے اجلاس میں لانگ مارچ اور اس کے اخراجات پر گفتگو کے دوران کونسل کے ارکان کی طرف سے مریم نواز کو سینئر وائس چیئرمین بنائے جانے کی تجویز آنے اور اس پر جنرل کونسل کے ارکان سے رائے لے کر فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔