• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری

کراچی (جنگ نیوز)لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ہو گیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف بغدادی تھانے پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ملزم کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق عذیر بلوچ کی ایماء پر تھانے پر حملہ کیا گیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ عزیر بلوچ کی ایماء پر حملہ کیا گیا ہے؟تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محلے والوں نے بتایا تھا جس پر عدالت نے پوچھا کہ محلے والوں کو گواہ بنایا تھا آپ نے ؟ تفتتیشی افسر نے کہا کہ نہیں محلے والوں میں سے کسی کو گواہ نہیں بنایا۔

تازہ ترین