• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنڈ(نمائندہ جنگ) ریت کے تودے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔45 سالہ گل محمد گاؤں کرم علیاں میں کام کر رہا تھا کہ ریت کا بڑا تودہ گرنے کی وجہ سے دب کر جاں بحق ہو گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاش نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ دریں اثناءاسلحہ صفائی کے دوران گولی چل جانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔لواحقین کے مطابق گاؤں فقیر آباد کا رہائشی 32 سالہ امجد گھر میں پسٹل کی صفائی کر رہا تھا کہ گولی چل جانے سے شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے معائنے کے بعد مردہ قرار دے دیا ۔
تازہ ترین