• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس اور انتظامیہ کے بغیر چھاپے، ملتان کے عہدیداروں میں اختلافات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس کی جانب سے انتظامیہ و پولیس کے نوٹس میں دیئے بغیر نجی اداروں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، گزشتہ روز ٹائیگر فورس یونین کونسل عہدے داروں نے بوسن روڈ پر واقع ایک نجی تعلیمی ادارے پر چھاپہ مارا ،اور ادارے پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کا چارج عائد کرتے ہوئے مبینہ طور پر زبردستی کلاس رومز کی چیکنگ شروع کردی ،کالج انتظامیہ نے اعتراض کیا تو وہ سیخ پا ہوگئے اور انتظامیہ کو دھمکیاں دیں ، پی ٹی آئی کے بانی رکن مرزا شاہ رخ بیگ موقع پر پہنچ گئے ،جنہوں نے ٹائیگر فورس کی ٹیم کو سمجھانے کی کوشش کی ، رضاکاروں نے مرزا شاہ رخ کو پہچاننے سے انکار کردیا اور ان سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا ،جس پر مرزا شاہ رخ نے پارٹی کے سینئر عہدے داروں سے رابطہ کیا ،مرزا شاہ رخ کے مطابق گڈگورننس ٹیم ملتان کے ضلعی انچارج ڈاکٹر مشتاق اور سٹی انچارج نے ان کو فون کرکے دھمکایا ، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ،پولیس نے دونوں گروپوں سے تحریری بیان لے لیا ،بتایاجاتا ہے کہ معاملہ گڈ گورننس کے صوبائی سربراہ تک پہنچ گیا ہے ،جنہوں نے پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ کو اس معاملہ کو حل کرانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین