ملتان (سٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس ملتان کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ریلی باب قاسم سے شروع ہو کر چوک کچہری پراختتام پذیر ہوئی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ریلی کی قیادت کی، خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر تھی ،سول ڈیفنس کے رضا کورونا مریضوں کو کورنٹائن سنٹر میں کھانے پیش کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں سول ڈیفنس رضاکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس رجسٹریشن کیمپ کا افتتاح کیا، کیک کاٹا اور بطور سول ڈیفنس رضا کار رجسٹریشن فارم پر دستخط بھی کئے۔