• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘اقراء سعید خٹک کے فن پاروں کی نمائش

پشاور (وقائع نگار)خیبر پختونخوا کی ابھرتی ہوئی مصورہ اقراء سعید خٹک کے فن پاروں کی نمائش اقراء بولورڈ اور سٹوڈیو کے زیر اہتمام ہوئی جس میں فائن آرٹس کے طالب علموں نے بھی حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹیئر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر اقبال شاہین اور ڈاکٹر سعید الرحمٰن خٹک نائب صدر نیشنل کونسل برائے ہیومیوپیتھی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنا چاہئے اور اس کام کے لئے ایسی تقاریب ونمائش منعقد کرنا اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے نمائش میں فن پاروں کی تعریف کی اور پاکستان کی ثقافت کو بذریعہ مصوری اجاگر کرنے پر مصورہ اقراء سعید خٹک اور دوسرے طالب علموں کو اسناد سے نوازا۔
تازہ ترین