• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام مصطفے عزیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھ میں تادم تحریر کھیلے گئے 11میچوں میں اب تک3696رنز بن چکے ہیں۔پشاورزلمی کی ٹیم 3میچ جیت کر ٹاپ پر ہے،ایونٹ میں اب تک417.4 اوورز کرائے گئے ہیں، سب سے بڑا اسکور کوئٹہ نے زلمی کے خلاف198رنز بنائے اور 199رنز کا حدف زلمی نے 202 رنز بناکر پورا کرلیا، ایونٹ میں اب تک142 چھکے اور342،چوکے لگے ہیں سب سے زیادہ15 چھکے شرجیل خان اور28 چوکے محمد رضوان نے لگائے ہیں۔

مجموعی طور پر 102 کھلاڑی آ وٹ ہوئے، صفر پر16کھلاڑی پویلین واپس گئے جس میں امام الحق 2 مرتہ صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ ایک سنچری اور 19نصف سنچری ہوئی، سنچری شرجیل خان نے بنائی،نصف سنچریاں اسکور کرنے والوں میں بابراعظم، فخرزمان، محمدحفیظ اور محمد رضوان نے دو دو مرتبہ جبکہ شرجیل خان،روی بوپارہ ، کرس گیل،جو کلارک،بین ڈنک،ٹام کیڈمور، سرفرازاحمد، حیدرعل،محمد نبی، صہیب مقصود اور جیمز ونس شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مجموعی اسکور 211رنز محمد رضوان نے بنائے۔کوئی بولر ہیٹ ٹرک نہ بناسکا، سب سے زیادہ 10 وکٹ ثاقب محمودنے حاصل کی ہیں جبکہ ایک میچ میں 4 وکٹ لینے والے وہاب ریاض ہیں، سب سے زیادہ ٹاس تین تین مرتبہ لاہورقلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے جیتا،پہلے بیٹنگ کرنے والی کوئی بھی ٹیم میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

سب سے زیادہ چار چار کیچ آئوٹ ٹام کیڈمور اور شعیب ملک نے کئے جبکہ وکٹ کیپنگ میں جو کلارک اوربین ڈنک نے بھی چار چار شکار کئے اور ابھی تک کوئی بھی بیٹسمین اسٹمپ نہیں ہوا۔ سو رنز سے زائد پارٹنرشپ میںبابراعظم اور شرجیل خان کی پہلی وکٹ کی شراکت میں176 رنز، فخرزمان اور بین ڈنک کی چوتھی وکٹ کی شراکت میں119رنز، فخرزمان اور محمد حفیظ کی دوسری وکٹ کی شراکت میں115رنز،محمدرضوان اور صہیب مقصود کی تیسری وکٹ کی شراکت میں110رنز،سرفرازاحمد اور اعظم خان کی چوتھی وکٹ کی شراکت میں 105رنز جبکہ کرس گیل اور سرفرازاحمد کی تیسری وکٹ کی شراکت میں 101رنز بنے۔ 

پہلے میچ میںمین آف دی میچ 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے پر ارشد اقبال، دوسرے میں 14 رنز3 وکٹ لینے پر شاہین شاہ آفریدی،تیسرے میں 31 رنز 2 وکٹ اور 49 ناٹ آؤٹ پر لیوس گریگری، چوتھے میں 82رنز ناٹ آئوٹ پر فخرزمان،پانچویں میں 53رنزپر ٹام کیڈمور،چھٹے میں46 رنز پرالیکس ہیلز،ساتویں میں76 رنز پر محمد رضوان،آٹھویں میں50رنز پر حیدرعلی،نویں میں90 رنز پر بابراعظم،دسویں میں 17رنز4 وکٹ پر وہاب ریاض اور گیارہویں میں27رنز3 وکٹ پر شاہین شاہ آفریدی کو دیا گیا۔

تازہ ترین