• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گروو میرا‘ شادی کی تقریبات میں بھی بجنے لگا

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا ترانہ ’گروو میرا‘ کے چرچے تو ہر جگہ ہی تھے اب یہ شادی کی تقریبات میں بھی بجنے لگا ہے۔


معروف گلوکار گوہر خان کی اہلیہ انعم گوہر نے اپنے بھائی کی شادی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گروپ کے ہمراہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے پر رقص کر رہی ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین پی ایس ایل ترانے کے کوریوگرافر کی صلاحیتوں کو داد دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا نیا ترانہ معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ’ینگ سٹنرز‘ نے مل کر گایا ہے جبکہ اسے زلفی اور عدنان ڈھول نے کمپوز کیا ہے۔


اس ترانے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے کہ جہاں اسٹیڈیم تو خالی ہیں مگر مداح اپنے گھروں میں ٹی وی اسکرینز کے سامنے بیٹھ کر میچ دیکھتے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین