• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیبو لعل نے علی ظفر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے ترانے ’گروو میرا ‘ کی تو ہر طرف دھوم ہے لیکن اب اس ترانے نے مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پی ایس ایل کے 3 سیزن کے ترانوں کے گلوکار علی ظفر، سیزن 4 کے گلوکار فواد خان اور سیزن 5 کے گلوکار علی عظمت کے مقابلے میں نصیبو لال کی آواز میں گائے گئے ترانے کو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

مقبولیت کی اس دوڑ میں اگر دیکھا جائے تو صارفین نے جہاں بڑی تعداد میں اس سیزن کے ترانے کو لائک( (پسند) کیا وہیں ڈس لائیک کی تعداد بھی دوسرے ترانوں سے کہیں زیادہ ہے۔

نصیبو لعل کے اس ترانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 85 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اس ترانے نے اب تک یوٹیوب پر تقریباً 3 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کر لیے ہیں۔


دوسری طرف اسی گانے کو ناپسند (ڈس لائیک) کرنے والوں کی تعداد بھی ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے۔

 ’گروو میرا‘ کو پسند کرنے والے اور نا پسند کرنے والوں کی تعداد اب تک کے تمام پی ایس ایل ترانوں سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب علی ظفر کے سب سے مشہور پی ایس ایل ترانے ’ اب کھیل جمے گا ‘‘نے 2 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کیے تھے لیکن اس گانے کو صرف 8 ہزار لوگوں نے ڈس لائیک کیا تھا۔

تازہ ترین