سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم کے کزن نے 5 ہفتے بعد سمندر سے اپنی شادی کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنے کزن کی تصویر شیئر کی جس میں ساحل سمندر پر ہیں اور اُن کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی اور دھات تلاش کرنے والا آلہ موجود ہے۔
شنیرا نے اپنے کزن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’میرے کزن نے اس موسم گرما میں وکٹوریہ کے ایک ساحل پر اپنی شادی کی انگوٹھی کھو دی تھی۔‘
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ’میرے کزن نے اپنی اہلیہ کے لیے نئی انگوٹھی خریدنے کے بجائے دھات پکڑنے والا آلہ خریدا۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے کزن نے اپنی اہلیہ اور اپنے 3 بچوں کی والدہ سے محبت کی خاطر ہمت نہیں ہاری اور 5 ہفتے کے بعد وہی کھوئی ہوئی انگوٹھی سمندر کی گہرائی سے ڈھونڈ نکالی۔‘
شنیرا اکرم کے کزن کی کوششوں کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔