سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم کہتی ہیں کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سُن سُن کر تھک گئی ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ’میں لوگوں کے بارے میں منفی تبصرے سُن کر بہت تھک گئی ہوں۔‘
شنیرا اکرم نے کہا کہ ’ہر ایک کا اپنا نظریہ خیال ہوتا ہے اور یہاں ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’آپ جب بھی کسی پر تنقید کرتے ہیں تو وہیں پُرانے منفی تبصرے ہوتے ہیں۔‘
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ’آپ کی تنقید میں کچھ مختلف نہیں ہوتا، وہی پُرانی باتیں دہرائی جاتی ہیں۔‘
شنیرا اکرم نے مزید کہا کہ ’میں اب ان سب سے بور ہوگئی ہوں۔‘
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد کو کس بھی ایک وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی کسی کے لباس پر تنقید کی جاتی ہے تو کبھی کسی کی ذاتی زندگی میں ہونے والے کسی واقعے کی بناء پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
آج کے اس جدید دور میں سب سے زیادہ تنقید سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کا سہارا لیتے ہوئے کی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شنیرا نے اس کے خلاف آواز بھی سوشل میڈیا پر اُٹھائی ہے۔
خیال رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔