• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اراکین منحرف ممبر کریم بخش کو ساتھ لے گئے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی اپنے منحرف ممبر کریم بخش کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ اسمبلی کے باہر سے خرم شیر زمان اور راجہ اظہر ناراض رکن پی ٹی آئی کریم بخش کو گاڑی میں ساتھ لے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کریم بخش بھاگتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے ہیں۔

اس دوران جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کی اسمبلی کے سیکیورٹی گارڈز سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے منحرف ساتھیوں پر ایوان میں حملہ کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز کی آمد پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے باغی اراکین کی پٹائی بھی لگائی گئی۔

تازہ ترین