• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کا ایسے استقبال ہوا جیسے کشمیر فتح کرکے آئے ہیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعیدمغل ایم بی ای نے کہا کہ حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے منی لانڈرنگ کیس میں رہائی پر جیل کے باہر ایسے جشن منایا گیا جیسے کوئی کشمیر فتح کرکے واپس آیا ہے۔ سعید مغل نے کہا پاکستانی عوام کو بھی پہچان ہونی چاہئے جو لوگ ملک سے پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے گئے اور اپنی حکمرانی کے دوران عوام کا استحصال کیا وہ استقبال کے قابل کیس ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کتنی تشویش کی بات ہے کہ کوٹ لکھپت جیل اور حمزہ شہباز کی رہائش گاہ تک استقبالیہ کیمپ لگائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد کہا گیا انصاف کا بول بالا ہوا، جب ان عدالتوںسے جرم ثابت ہونے پر سزا ملتی ہے تو کہتے ہیں ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔
تازہ ترین