آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بالی ووڈ میں ہالی ووڈ فلموں کی چربہ سازی کوئی نئی بات نہیں۔ ایک بار پھر ایسا ہی کرنے کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم’ ہیروپنتی 2 ‘کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جو کہ اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔ یہ پوسٹر اصل میں ہالی ووڈ فلم سیریز ’ہٹ مین‘ اور اس کے ویڈیو گیم سیریز کا چربہ ہے۔

فلم کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر شروف بالکل ہٹ مین کے ایجنٹ 47 کی طرح کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور انہوں نے بالکل اسی طرح دو گنز بھی اٹھائی ہوئی ہیں۔

فلم کا نقل کئے جانے والا پوسٹر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید