اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اراکین اور قائدین کے اعزاز میں سندھ ہائوس میں عشائیہ دیا ۔بلاول بھٹو نے پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو دو دفعہ فون کر کےعشائیہ میں شرکت کی دعوت دی مگر مریم نواز نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ میری چھوٹی بیٹی کی سالگرہ ہے میں گھر میں مصروف ہوں حمزہ شہباز شرکت کر رہے ہیں ۔