• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے ارکان شہباز شریف کی قیادت میں قومی اسمبلی ہال پہنچیں گے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی گئی۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی کل دن 11 بجے پارٹی صدر شہباز شریف کی قیادت میں قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈالنے پہنچیں گے۔ادھرن لیگ نے نواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ سے قبل پنجاب بھر میں حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سینٹ الیکشن میں ووٹ بھگتانے کے علا وہ احتجاج کے سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، احتجاجی شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو میانوالی،پانچ مارچ کو گوجرانولہ ، منڈی بہاوالدین اورپنڈی سٹی میں احتجاج ہوگا ، چھ مارچ کو گجرات اور چکوال ، سات مارچ کو سیالکوٹ،لودھراں اور نارووال، خانیوال ،راولپنڈی میں 13 مارچ ، ڈی جی خان میں پندرہ مارچ ،رحیم یار خان میں 17 اور20 مارچ کواحتجاج ہوگا۔

تازہ ترین