آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ناموس رسالت قانون سے چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دینگے، سنی تحریک

کوئٹہ (پ ) پاکستان سنی تحریک کوئٹہ ڈویژن کے صدر رضوان قادری نے وفد کےہمراہ جامعہ حنفیہ قادریہ میں علامہ مولانا محمد شعیب القادری سے ملاقات کی اور 13 مارچ کو ہونے والی جان نثاران مصطفی ﷺ کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قانون سے کسی کو چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجازت کسی صورت بھی نہیں دے سکتے جب تک ہم اپنے پیارے نبیﷺ سے مال اولاد ہر چیز سے زیادہ محبت نہ کریں تب تک ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا ہمیں چاہئے کہ ناموس رسالت کے حوالے سے ہمیشہ تیار رہیں ،انہوں نے کہا کہ جو بھی جماعت اور علمائے کرام ناموس رسالت کے حوالے سے بات کرینگےہم انکے شانہ بشانہ رہیں گے ۔ کراچی میں ہونے والی جانثاران مصطفیٰ ﷺ کانفرنس میں پورے پاکستان سے جدید علمائے کرام شرکت کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید