• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر زئی میں جرگہ کے کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی

پشاور(نیوزرپورٹر)عمر زئی میں جرگہ کے کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ چھ ماہ پہلے عمر زئی میں سعید جان نامی نوجوان قتل ہوا تھا جسکی دعویداری مقتول کے والد طارق نے آصف پر کی تھی جسکے بعد جرگہ مشران صالح محمد خان،عزیز اللہ خان،مشتاق خان اور وقاص خان کی کوششوں سے فریق اول آصف وغیرہ اور فریق دوئم طارق وغیرہ کے مابین غلط فہمیاں ختم ہوئی اور دونوں فریقین نے ائندہ کیلئے امن کیساتھ رہنے کا وعدہ کیا ۔
تازہ ترین