پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 188 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی طرف سے روی بوپارہ نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شرفین ردرفورڈ 46 اور کامران اکمل نے 21 رنز بنائے۔
عماد بٹ نے 7 گیندوں پر 27 رنز کی ناقابل شکست دھواں دھار اننگز کھیلی اور ٹیم کے بڑے اسکور میں اپنا حصہ ڈالا۔
کراچی کنگز کے ڈینئل کرسٹین نے پشاور زلمی کے خلاف ایک اوور میں 32 رنز دیے اور پی ایس ایل میں سب سے مہنگا اوور کرایا۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈینیل کرسٹین کے اس ایک اوورز میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگے، اس سے قبل اسی ایڈیشن میں کراچی کنگز کے عامر یامین نے ایک اوورمیں 29 رنز دیئے تھے۔
کراچی کنگز کی طرف سے محمد الیاس اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ ڈینئل کرسٹین نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔