• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبانہ اعظمی نے ماضی کی بلیک اینڈ وائٹ گروپ فوٹو شیئر کردی

بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے ماضی کے سنہرے عہد کی اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔

 اس تصویر میں ان کے ساتھ ہیما مالنی اور زینت امان کے علاوہ کئی مشہور و معروف چہرے موجود ہیں؟ کیا آپ دیگر کو شناخت کرسکتے ہیں۔

ممکنہ طور پر 1970 کے عشرے کی اس تصویر کے بارے میں شبانہ اعظمی نے  لکھا کہ پتہ نہیں وہ تصویر میں موجود دو روسیوں کو کیوں شناخت نہیں کرپارہی ہیں۔


تصویر میں اس عہد کے بالی ووڈ کی چار خواتین اور دو مرد اداکار نظر آرہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا، ایسی آئیکونک تصویر میں خواہش تھی کہ جو دو غیرملکی نظر آرہے ہیں انھیں میں جان سکتی۔

تصویر میں شبانہ کے ساتھ ہیما مالنی، زینت امان، راکھی، آنجہانی سنجیو کمار اور مرحوم امجد خان نظر آرہے ہیں۔ جو دو غیرملکی موجود ہیں انھیں شبانہ نے سوویت یونین کے شہریوں کے طور پر شناخت کیا ہے۔

تازہ ترین