• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان خان 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب نے 23 اور محمد نواز نے 20 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ فاف ڈوپلیسی اور اعظم خان نے 17، 17 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی ایک مرتبہ پھر کامیاب بولر رہے جنھوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دیگر بولرز میں عمران طاہر 2 جبکہ محمد عمران اور سہیل خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔

تازہ ترین