• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن کے بعد نئی پارٹی پوزیشن واضح، اپوزیشن 53، حکومت کے 47 سینیٹرز

سینیٹ الیکشن 2021ء کے بعد ایوان بالا میں نئی پارٹی پوزیشن واضح ہوگئی۔

100 ارکان کے سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کا پلڑا حکمران اتحاد سے بھاری ہوگیا ،جس کے ارکان کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 47 ہے جبکہ اپوزیشن کو حکمران اتحاد پر 6 ارکان کی برتری حاصل ہوگئی۔

سینیٹ انتخابات 2021ء میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو مجموعی طور پر 18 نشستیں ملیں ہیں، جس کے بعد وہ 23 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔


دوسری طرف بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے اور اس کے ارکان کی تعداد 12 ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کو اس بار 2 سینیٹ نشستیں ملی ہیں جس کے بعد اُس کے ارکان کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ ق لیگ کو اس بار ایوان بالا میں ایک نشست مل گئی ہے۔

48 نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں نے مجموعی طور پر 28 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ پی ڈی ایم 20 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

پیپلز پارٹی اسلام آباد کی جنرل سیٹ سمیت 8، ن لیگ نے 5، جے یو آئی نے3، اے این پی 2 جبکہ بی این پی مینگل کو 2 نشستیں ملی ہیں۔

ایوان میں جماعت اسلامی کا ایک رکن ہے جبکہ 5 آزاد ارکان بھی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

تازہ ترین