اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر موخر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جسٹس سردار طارق کی عدم دستیابی کے باعث کیس موخر کیا گیا ۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کر رکھی ہے۔نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست بھی موخر کر دی گئی۔