• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، آوارہ کتوں کیخلاف مہم جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کیخلاف تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور کنٹونمنٹ بورڈز کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور ویکسین فراہمی کیلئے پروکیورمنٹ کے حوالے سے 3ماہ میں کام مکمل کر کے 45یوم میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بدھ کو جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی عدم فراہمی کیخلاف سماعت کی اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر حکام پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے قوانین بنانے سے متعلق ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔سماعت کے دوران جسٹس امجد علی سہتو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ سے لیکر کراچی تک کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لے رکھا ہے۔

تازہ ترین