کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی کابینہ دور جدید کی تاریخ میں انتہائی سست روی سے تشکیل دی جارہی ہے، ایک ماہ سے زائد کاعرصہ گزرنے کے باوجود اب تک صرف ایک درجن سے زائد وزرا کی نامزدگیوں کی توثیق کی جاچکی ہے اور نصف کابینہ بدستور خالی ہے۔
کویتی حکام نے وزارت تیل ، وزارت مالیات ، بجلی گھروں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر ڈورن حملوں کی تصدیق کی ہے۔
ایران نے امریکا میں گرفتار حمیدہ سلیمانی کی شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی ہونے کی تردید کی ہے۔
میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز نے جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا، کوئی زخمی نہیں ہوا، ملبہ گرنے کے مقام پر نقصانات ہوئے ہیں، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی 286 چوکیوں کو تباہ اور 44 پر قبضہ کرلیا، ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کیے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر احساس فیول سپورٹ اسکیم پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار اور حواس باختہ ہوچکا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ فلم ’بُلھا‘ کی کامیابی پر بے حد خوش ہوں، میری نئی فلم ’سائیکو‘ میں اداکارہ میرا سب کو حیران کردینگی، فلم انڈسٹری میں اب دشمنی بہت ہوگئی ہے، لوگ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے۔ بڑے لوگ جب میرے بارے میں چھوٹی چھوٹی باتیں کرتے ہیں، تو افسوس ہوتا ہے، جیو کی فلم ’خدا کے لیے‘ کے بعد بالی وڈ سے فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں۔
ایرانی ٹیلی ویژن ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق تہران سے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی سروس مین کو بازیاب کروانے کا آپریشن ناکام ہوا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج میں جبری بھرتی کے خلاف یہودی فرقہ حریدی نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ریل سروس بند کرنے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگتی کی زیرصدارت آج کفایت شعاری سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔
اسحاق ڈار نے دربار کی تعمیر و ترقی کے کام پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں عرس سے قبل تعمیراتی کام مکمل کیا جائے، حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات امن، رواداری اور روحانی روشنی کا پیغام ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پہاڑوں سے شدید زخمی اور بہادر ایف 15 طیارے کے افسر کو بچانے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں 9 بیلسٹک اور ایک کروز میزائل تباہ کیا۔
اسرائیلی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے امریکی پائلٹ بازیاب کرانے کے مشن میں اسرائیلی انٹیلیجنس نے امریکا کی مدد کی۔
اسرائیل کی ڈرون بنانے والی اور کیمیکل فیکٹریاں حملے میں تباہ ہوگئیں، حکام نے تصدیق کردی۔