• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نےڈکٹیٹر مشرف اورنیا زی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،راشد بابوزئی

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع پشاور کے صدر اور پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے رکن راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کوڈکٹیٹر پرویز مشرف اور ڈکٹیٹر عمران نیازی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر ناچنے والے عمران نیازی کو ڈکٹیٹر پرویز مشرف سے گٹھ جوڑ کرنے اور جمہوریت کا بوریا بستر گول کرنے کے لئے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے جعلی ریفرنڈم کی بڑھ چڑھ کر حمایت کرنے ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر 2014ء میں اسلام آباد میں چار ماہ تک دھرنا دینے، کنٹینر سیاست کے ذریعے نفرت پھیلا کرقوم کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے قومی اداروں پرحملے کروانے سول نافرمانی کااعلان کرنے مہنگائی کے ذریعے عوام کی چمڑی اتارنے کرپشن مہنگائی اور ملک کو بدترین معاشی بحران سے دوچار کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔راشد محمود خان بابوزئی نے اجلاس سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی کامیاب تحریک سے حکمرانوں پر لرزہ طاری ہوگیا ہے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں شیخ رشید، مراد سعید، پرویز خٹک ،شوکت علی یوسفزئی اور دوسرے سیاسی بھگوڑے حکمرانوں کی ڈوبتی گشتی کو نہیں بچا سکتے دھاندلی سے مسلط ہونے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اپوزیشن قائدین کو دھمکیاں دینے اور نفرت پھیلانے کی بجائے معاشی بحران مہنگائی بے روزگاری اور عوام کی مشکلات کے خاتمے کےلئے توجہ دینی چاہیے۔
تازہ ترین