• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، فردوس عاشق اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ‏اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کرکے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دیا ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ اب اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی، ورنہ پیسے کی چمک سے ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں حکومت کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے کر کامیاب ہوگئے۔

گزشتہ روز کے سینیٹ انتخابات میں حکمراں اتحاد کے 16 ووٹ کم ہوگئے، سید یوسف رضا گیلانی کو 169، حفیظ شیخ کو 164ووٹ ملے، جبکہ 7ووٹ مسترد ہوئے، خاتون حکومتی امیدوار فوزیہ ارشد 174 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن کی امیدوار فرزانہ کوثر کو 161 ووٹ ملے۔

تازہ ترین