• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ایک پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانے والا شخص سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ریاست کر ناٹک سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ شخص روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے قریبی پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

پرائیویٹ اسپتال کے عملے کی جانب سے اُسے مردہ قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد اُسے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص سرکاری اسپتال میں  پوسٹ مارٹم سے قبل زندہ ہو گیا۔

کرناٹک کے سرکاری اسپتال کے عملے کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والے شخص کی ’آٹوپسی‘ پوسٹ مارٹم کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، اس دوران عملے نے اُسے حرکت کرتے دیکھا جس پر اُسے فوراً طبی امداد دی گئی۔

سرکاری اسپتال کے عملے کی جانب سے میڈیا کو دیئے گئے بیان کے مطابق زخمی مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں مردہ قرار دیئے گئے 27 سالہ زخمی مریض کی صحت اب دن بہ دن بہتر ہو رہی ہے۔

متاثرہ شخص کے گھر والوں کی جانب سے تا حال پرائیویٹ اسپتال کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

تازہ ترین