• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے ڈیرن سیمی اور وہاب سےملنے پر PCB سے معذرت کی تھی، جاوید آفریدی

پاکستان سپُر لیگ کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ اُنہوں نے ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض سے ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے معذرت کی تھی۔

جاوید آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سیمی اور وہاب سے ملا تھا جس پر پی سی بی سے معذرت کی تھی لیکن ان دونوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ اگلے روز منفی آئی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے متعلق تمام آپشن پی سی بی کے سامنے ہیں، جلد ہی وہ آپشن سب کے سامنے آ جائیں گے۔

مالک پشاور زلمی جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر چلنا ہے اور پی ایس ایل کو کامیابی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔

پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ میں آج لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھےجن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان پی ایس ایل 6 کے حوالے سے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

تازہ ترین