پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے 80 فیصد غریب لوگ خزانے میں ٹیکس جمع کراتے ہیں جسے بے دردی سے لوٹ لیا جاتا ہے ۔ غریبوں کے ساتھ کئی دہائیوں سے ناانصافیاں کی جارہی ہیں ۔
پی ٹی آئی کے5روزہ ’کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ‘ کے دوسرے روز کاپہلا پڑاؤ پوسٹ آفس میرپورخاص میں ڈالا گیا جہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگوں کو ذہنی غلامی میں جکڑ لیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو پاکستانی عوام کو غلامی کے طوق سے آزاد کرادیں گے۔