• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ: یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ویبینار کل ہوگا

بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی غرض سے آن لائن ویبینار کل بروز جمعہ کو  مقامی وقت کے مطابق دن کے 3 بجے منعقد ہوگا۔

اس ویبینار کا اہتمام برسلز میں قائم سفارت خانہ پاکستان نے کیا ہے۔ آن لائن ویبینار میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حبیب بینک کے اعلیٰ حکام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے فوائد، اس کے طریقہ کار سے متعلق معلومات کی فراہمی اور اس سے متعلق پوچھے جانے  والے سوالات کا جواب دیں گے۔


بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کیلئے سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ بھی اس ویبینار میں موجود ہونگے۔ شریک ہونے کے خواہشمند افراد اس ویبینار کا لنک سفارت خانے کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین