• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کو مغربی لباس پہننے والی خواتین پر تنقید مہنگی پڑ گئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متنازع بيانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی والی بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک ٹویٹ نے ایک مرتبہ پھر صارفین کو تنقیدی تبصرے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔کنگنا رناوت نے اپنی ٹویٹ میں اس مرتبہ ان تمام خواتین کو نشانہ بنایا ہے جو ویسے تو اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں لیکن روایتی لباس پہننے کے بجائے مغربی لباس کو ترجیح دیتی ہیں۔کوئین فلم کی اداکارہ کنگنا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 1885 کی ایک تصویر شیئر کی جس میں تین خواتین اپنے روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔ یہ تینوں اپنے ملک کی پہلی لائسنس یافتہ خواتین ڈاکٹر ہیں۔ان میں سے ایک بھارتی خاتون ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ دوسری جاپانی لباس میں ہیں اور تیسری خاتون کا تعلق مبینہ طور پر شام سے ہے۔کنگنا رناوت نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’یہ خواتین نہ صرف اپنی انفرادیت کو ظاہر کر رہی ہیں بلکہ اپنی تہذیب، ثقافت اور قوموں کی بھی نمائندگی کر رہی ہیں۔کنگنا نے مزید کہا کہ اگر آج کی کامیاب خواتین کی تصویر کھینچی جائے تو وہ پھٹی ہوئی امریکی جینز اور پرانے بلاؤز میں نظر آئیں گی، یہ خواتین امریکی مارکیٹ کے علاوہ کسی اور چیز کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

تازہ ترین