عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس ملک کا وزیراعظم اسکینڈلائز ہو جائے تو اس ملک کو نہ امداد ملتی ہے نہ عزت۔
شیخ رشید نے لال حویل راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں خورشیدشاہ، اعتزاز احسن اور نوید قمر کی آمد کو موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ احتساب جمہوریت کا جھومر ہے ،کبھی نوازشریف بھی لال حویلی سے خطاب کیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی کے وفد کو خوش آمدید کہا ہے،خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور نوید قمر کا شکریہ اداکرتا ہوں،خورشید شاہ نے ہمیں 2 مئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ،اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔