جامعہ پشاور کے طلباء و طالبات کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کیا گیا ہے، طالب علموں کو مہذب اور سادہ لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یونیورسٹی آف پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق طالبات اپنے پسندیدہ رنگ کی قمیص کے ساتھ سفید شلوار پہنیں گی جبکہ ان کے لئے قمیض کے اوپر سفید اورال اور چیسٹ کارڈ پہننا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق طلباء بھی سادہ اور مہذب لباس کے ساتھ چیسٹ کارڈ پہنیں گے۔