• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کھلاڑیوں کیلئے قائم کورونا ویکسین سینٹر ختم

کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کھلاڑیوں کے لیے قائم کورونا ویکسینیشن سینٹر ختم کردیا گیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ تقریباً تین سو افراد میں سے 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ویکسین لگوائی۔

پی ایس ایل میں شریک چار غیر ملکیوں نے بھی ویکسین لگوائیں، غیر ملکیوں میں دو کھلاڑی اور 2 کوچنگ اسٹاف نے ویکسین لگوائی۔


 پی سی بی کا کہنا ہے کہ مزید افراد ویکسین کی درخواست کرتے تو سینٹر قائم رہتا۔

تازہ ترین