• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا شائقین کرکٹ کو حوصلہ

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 کے اچانک ملتوی ہونے پر لیگ میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کو حوصلہ دیتے ہوئے ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں۔


 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ڈیل اسٹین اور بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوا ہے لیکن شائقین امید کا دامن مت چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹورنامنٹ بحال ہوگا تو اچھی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

 جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا کہ جب ٹورنامنٹ بحال ہوگا ہم اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب دوبارہ پاکستان آنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

تازہ ترین