• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہیل مچھلی نے تھائی خاتون کو مالا مال کردیا

تھائی لینڈ میں وہیل مچھلی کی وجہ سے ایک خاتون کروڑوں کی مالک بن گئی، خاتون کو ساحل سمندر پر واقع اپنے گھر کے قریب وہیل مچھلی کی اگلی ہوئی ایک چیز ملی جس کی مالیت چار کروڑ روپے تک بتائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون دو ہفتے قبل ساحل پر چہل قدمی کررہی تھی کہ اسے کوئی چیز دکھائی دی، جس میں سے خاتون نے مچھلی کی بو محسوسی کی۔

خاتون انجان سی چیز کو اٹھاکر گھر لے آئی، جس کے کچھ ہی دیر بعد خاتون کو خوشگوار حیرت ہوئی۔ کیونکہ خاتون کے علم میں آیا کہ وہیل نے جس چیز کو اُگلا ہے وہ  ’امبر گریس‘  کے نام سے جانی جاتی ہے۔

12 انچ چوڑے اور 24 انچ لمبے امبر گریس کا وزن 7 کلو کے قریب ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 500 پاؤنڈ ہے۔

اس حوالے سے خاتون ماہرین کی کی منتظر ہے، جو اس کے اصل ہونے کی تصدیق کریں گے۔

تازہ ترین