• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ڈانسر کو پارٹی میں بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، 10 ملزمان گرفتار

پشاور میں  ڈانسر وفا خان پر تشدد کا مقدمہ تھانا ریگی میں درج کر لیا گیا، مقدمہ میں تشدد کے الزام میں منصورخان نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق  حجرے میں پارٹی کے لیے بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے منصور خان کے حجرے سے 10 افراد کوحراست میں لے لیا،  تلاشی کے دوران حجرے سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔

ایس پی رورل سجاد حسین کے مطابق  گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ممکنہ خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین