• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینئل پرل کیس، عمر شیخ کی رہائی کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کے عدالتی حکم کیخلاف دائر نظر ثانی اپیلیں 10مارچ 2021 کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں ۔ جمعہ کو یہاں عدالت عظمی سے جاری تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 10مارچ کوامریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کے عدالتی حکم کیخلاف دائر نظر ثانی اپیلوں کی سماعت کرے گا ۔ واضح رہے کہ وفاق اور سندھ حکومت نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں ۔عدالتی حکم پر ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کو جیل سے کراچی میں سرکاری ریسٹ ہائوس میں منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین