• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ شہناز گِل کا دھمکی دینے والوں کو کرارا جواب

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ شہناز گِل نے اُنہیں تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز گِل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’سوشل میڈیا پر جو لوگ مجھ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں میں اُن سے بالکل نہیں ڈرتی۔‘

شہناز گِل نے کہا کہ ’مخالفین کی جعلی ویڈیوز اور دھمکیوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتابلکہ اُن کے تمام گیم اُن پر ہی اُلٹے پڑ رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’مخالفین کی ان حرکتوں کی وجہ سے مجھے میرے چاہنے والوں کی جانب سے بےحد سپورٹ اور ہمدردی مل رہی ہے جو میرے لیے مثبت ہے۔‘

شہناز گِل نے مزید کہا کہ ’لوگوں کو یہ احساس نہیں ہے کہ اگر وہ کسی کے بارے میں منفی کچھ کہتے ہیں تو یہ اس شخص کے لیے مثبتیت(positivism) میں بدل جاتا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے شہناز گِل کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اداکارہ کے منہ پر تیزاب پھینک دیا جائے گا۔

شہناز گل بگ باس کے سیزن 13 سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد متعدد میوزک ویڈیوز میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ 

ان دنوں وہ کینیڈا میں ہیں جہاں وہ اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی شوٹنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین