• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سخت سیکیورٹی

آج وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے والے ہیں، اس سلسلے میں پارلیمنٹیرینز کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلے بھی جاری ہے، اس موقع پر وہاں سیکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک، پارلیمنٹ لاجز اور قومی اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان وزیرِ اعظم عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں، سوا 12 بجے دن قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گا۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے، ناشتے میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہیں۔

وفاقی کابینہ کے ارکان، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتہ میں شریک ہیں۔

اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی ہے۔


ایم کیو ایم کے ارکان ناشتے کے لیے 11 بجے ایک ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کی بیٹھک میں حکومت و اتحادی مشترکہ حکمتِ عملی طے ہو گی۔

تازہ ترین