وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
ناشتے میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہیں جبکہ پارلیمنٹیرینز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی کابینہ کے ارکان، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتہ میں شریک ہیں۔
اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی ہے۔
ایم کیو ایم کے ارکان ناشتے کے لیے 11 بجے ایک ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کی بیٹھک میں حکومت و اتحادی مشترکہ حکمتِ عملی طے ہو گی۔
ناشتے میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔