• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: نون لیگی رہنماؤں پر حملے کیخلاف قرارداد جمع

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔

قرار داد پنجاب اسمبلی کی مسلم لیگ نون کی رکن رابعہ فاروقی نے اسمبلی میں جمع کروائی ہے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے منتخب نمائندوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کا حملہ قابلِ مذمت ہے۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ عمران خان کی تربیت کا نتیجہ ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے ہمیشہ بد تمیزی اور گھیراؤ کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

رابعہ فاروقی کی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے خطاب کرنے والے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔


پی ٹی آئی کارکنوں نے احسن اقبال کے سر پر جوتا مارا، مریم اورنگزیب کو لات ماری جبکہ مصدق ملک کو دھکے دیئے۔

اس موقع پر ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کے واقعات دیکھنے میں آئے۔

تازہ ترین