احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی ریفرنس میں پیش رفت کے دوران جج امجد نذیر چوہدری نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری کیے تھے۔