آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سری دیوی اپنی بیٹی جھانوی کو فلموں میں لانے کی مخالف تھیں؟

آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی ابتدا میں اپنی بیٹی کو فلم کی دنیا میں لانے کے خلاف تھیں۔

جھانوی کپور ان نوجوان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھیں حالیہ دنوں میں مداح کام کرتے دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

لیجنڈری اداکارہ کی اس بیٹی نے اب تک دو فلموں میں کام کیا ہے اور جن میں ایک دھڑک اور ایک گنجن سکسینا ہے اور یہ دونوں ہی فلمیں کامیاب رہی ہیں۔

علاوہ ازیں انھوں نے زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلیکس فلم گھوسٹ اسٹوری میں بھی کام کیا ہے۔

لیکن دوسری جانب اس نوجوان ادکارہ سے متعلق کہا جارہا ہے کہ ان کی والدہ انھیں فلموں میں نہیں لانا چاہتی تھیں۔


جولائی 2018 میں جھانوی کی فلم دھڑک سے قبل وہ ووگ انڈیا کے سرورق کی زینت بنی تھیں، تاہم اس دوران کرن جوہر نے ان کا ایک انٹرویو کیا تھا جس میں انھوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی والدہ انھیں فلموں میں نہیں لانا چاہتی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ والدہ کو ایسا لگتا تھا کہ میں فلم انڈسٹری میں نہیں چل پاؤں گی۔

دوسری جانب جھانوی نے بتایا تھا کہ والدہ ان کی جگہ پر ان کی بہن خوشی کو فلموں میں لانے سے متعلق پراعتماد تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سری دیوی کو ایسا لگتا تھا کہ میں بھولی بھالی لڑکی ہوں، اسی لیے وہ چاہتی تھیں کہ ہم پرسکون زندگی گزاریں۔

واضح رہے کہ جھانوی دوبارہ اس وجہ سے خبروں میں آئیں کیونکہ پنجاب میں ان کی فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ کو کسان مظاہرین نے رکوادیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید